سنگ بنیاد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ پتھر جو کسی عمارت کی تعمیر کے وقت (عموماً کسی مشہور آدمی کے ہاتھوں) بنیاد (نیو) میں رکھا جاتا ہے۔ "پھر سنگ بنیاد نصب کرنے کے لیے تشریف لے گئے۔"      ( ١٩٤٣ء، حیاتِ شبلی، ٤٨٣ ) ٢ - [ کنایۃ ]  اساس، جڑ، نیو۔ "ایک ایسے منہاج فکر کی بنیاد رکھی جس نے آگے چل کر فلسفہِ حاضر کے لیے سنگ بنیاد کا کام دیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٨٤:٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان سے اسم 'سنگ' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر فارسی ہی سے اسم مونث 'بنیاد' بطور مضاف الیہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٧ء کو "شعر العجم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر